پیر , 20 مارچ 2023

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئیں

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر 2 روزہ سرکاری دورے پر کولمبو پہنچ گئیں۔سری لنکا کی وزیر مملکت برائے سیاحت ڈیانا گامگے، سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے ان کا استقبال کیا، حنا ربانی کھر سری لنکا کے 75 ویں یوم آزادی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے دورہ کر رہی ہیں۔

حنا ربانی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ سری لنکا کی قیادت سے ملاقات کریں گی، اس دوران وہ سری لنکا کے وزیر خارجہ سے بھی ملیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت نیشنل ڈائیلاگ شروع کرے ناراض رہنماؤں کو خود جاکر مناؤں گا، چوہدری شجاعت

اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پچاس …