پیر , 27 مارچ 2023

امت واحدہ پاکستان کا وفد عراق پہنچ گیا

نجف: امت واحدہ پاکستان کا چالیس رکنی وفد عراق پہنچ گیا۔ وفد کی قیادت امت واحدہ پاکستان کے سربراہ حجة السلام علامہ محمد امین شہیدی کر رہے ہیں۔ وفد تہران سے نجف ایئر پورٹ پہنچا تو علامہ امین شہیدی نے عتبہ حسینی کے نمائندہ محمد تقی البعاج کے ہمراہ وفد کا والہانہ استقبال کیا۔ استقبالیہ نشست کا انعقاد بمقام مدینہ امام حسن (ع) برائے زائرین نزد کربلا میں ہوا۔

علامہ محمد امین شہیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم معنوی سفر کے مسافر ہیں لہذا ہمیں سفرِ عشق و شعور کے دوران مادی آسائشوں کا دلدادہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے دورہ کی تفصیل بھی بیان کی جس کے مطابق عراق میں وفد دس دن قیام کرے گا۔ اراکین وفد نجف، کربلا، کوفہ، سامرا ، کاظمین اور بغداد میں مقدس مقامات کی زیارات کا شرف حاصل کریں گے۔

عتبہ حسینی کی جانب سے منتظم و مسئول علامہ ساجد خان بلوچ نے گفتگو کی اور بتایا کہ زیارتِ مظلوم کربلا، امام حسین علیہ السلام سے تجدید عہد ہے کہ اگر ہم کربلا میں ہوتے تو امام کے ساتھ ہوتے۔ ہمارے اجسام و ارواح امام علیہ السلام پر قربان ہیں۔ مسئول وفد محمد تقی البعاج نے انتظامی امور سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نجف و کربلا میں متولیان حرم اور مراجع عظام سے خصوصی ملاقاتوں کا اہتمام ہوگا۔ وفد کو حرمین کے میوزیم اور کتب
خانوں کا دورہ بھی کرایا جائے گا اور نجف و کربلا کے حرموں کی ضیافت، نجف اشرف کے اھم علماء اور اساتذہ سے ملاقات ہوگی۔ اس کے علاوہ مشترکات امت و وحدت امت کے حوالے سے مذاکرہ و گفتگو ہوگی۔ کاظمین میں آئمہ اھل بیت علیھم السلام کی زیارات میوزیم کتب خانےاور آثار اھل بیت کا مشاھدہ متولیان حرم سے ملاقات اور حرم کا لنگر کا اہتمام بھی ہوگا۔

بغداد میںں مرکز الفقہی امام ابوحنیفہ کا دورہ، کتاب خانہ کا دورہ اور اساتذہ سے ملاقات, حضرت سید عبدالقادر جیلانی کے مزار کا دورہ,متولیان سے ملاقات ,ضیافت اور کھانا,مرکز السلفی بغداد کا دورہ اور اساتذہ سے ملاقات اور علمی نشست بھی دورہ کے شیڈیول کا حصہ ہے۔ سامراء میں زیارت اورضیافت ہوگی اور کوفہ شہر میں بھی مقدس مقامات کی زیارات کا شرف حاصل ہوگا۔ ان شاء اللہ!

یہ بھی دیکھیں

انتہاپسند یہودیوں نے فلسطینی گھر کو نذرآتش کردیا

مقبوضہ بیت المقدس:مغربی کنارے کے شہر راماللہ میں انتہاپسند یہودی آبادکاروں نے ایک فلسطینی خاندان …