منگل , 28 مارچ 2023

امت واحدہ پاکستان کے وفد کی المدیر العام عتبہ حسینیہ سے خصوصی ملاقات

بغداد:کربلائے معلیٰ میں امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے اہلسنت علمائے 40رکنی وفد کے ہمراہ آستانیہ حسنیہ (دفتر حرمِ امام حسین عتبہ حسینیہ) کے مدیر العام (سیکرٹری جنرل) حاج حسن رشید العبائجی سے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے کہا کہ عتبہ حسنیہ مقدسہ عراق بھر میں عوام الناس کی بلاتفریق و مسلک خدمات انجام دے رہا ہے۔ ہم 12آئمہ کرام کے نام پر ہسپتال کی تعمیرات کا کام جلد مکمل کرلیں گے۔ انسانی بنیادوں پر آئیڈیل معاشرے کی تشکیل ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ حُب اہلبیت علیہم السلام امت کو متحد و یکجا کرتی ہے۔ پاکستان میں عوام کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلنے کی مذموم کوشش کی گئی 27ہزار سے زائد شیعہ اور 40ہزار مسلمان مسالک کے افراد کو شہید کیا گیا مگر دشمن اپنی چال میں ناکام ہوا۔ پاکستان کے 25کروڑ عوام میں شیعہ سنی متحدہیں۔ آج جب اہلسنت علمائے کرام روضہ امام حسین (ع ) پر حاضر ہوئے تو ان کی روحانی کیفیت ایسی تھی گویا عشاق الحسین نے اپنی منزل پالی۔ علمائے کرام کی مقدس مقامات پر حاضری و عبادت پاکستان میں امن کے فروغ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔

اس موقع پر السيد محمد تقي الحكيم مدير أمور خارجية مؤسسة الإمام الحسين عليه السلام للحوار و بناء السلام عتبة حسينية حجة الإسلام اور والمسلمين سماحة الشيخ ساجد رضا خان نجفي مؤسس و مسؤول دورة عراق نجف أشرف اور علامہ محمد عباس وزیری بھی ہمراہ تھے۔

یہ بھی دیکھیں

انتہاپسند یہودیوں نے فلسطینی گھر کو نذرآتش کردیا

مقبوضہ بیت المقدس:مغربی کنارے کے شہر راماللہ میں انتہاپسند یہودی آبادکاروں نے ایک فلسطینی خاندان …