پیر , 20 مارچ 2023

بڑی تعداد میں صہیونی فوج کے افسران نے اجتماعی استعفے دے دیے

یروشلم:قدس کی غاصب اور جابر صہیونی فوج کے افسروں نے اجتماعی استعفیٰ دیدیا ہے۔رای الیوم نے صہیونی اخبار "اسرائیل ہیوم” کے حوالے سے صہیونی فوجیوں کی جانب سے دیئے جانے والے استعفوں اور کم تنخواہوں کی طرف توجہ دلائی ہے اور اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ ان معاملات نے مستقل ملازمت پیشہ افراد اور افرادی قوت کے مسائل کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

رای الیوم ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل ہیوم نے اطلاع دی کہ سینکڑوں افسران اور 145 فوجیوں نے بھی فوج میں خدمات جاری رکھنے سے انکار کر دیا اور استعفیٰ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ فوج میں کیوں رہیں؟ مستقبل کی کوئی گارنٹی نہیں ہے اور حکام ریٹائر ہونے والوں کی تنخواہوں اور پنشن میں کٹوتی کر رہے ہیں۔

اسرائیل ہیوم نے مزید لکھا کہ میجر کے عہدے کے ساتھ 613 سے زائد مستقل سروس اہلکاروں نے 2022 میں فوج کو چھوڑ دیا اور یہ تقریباً 70 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ گزشتہ سال، کرنل کے عہدے کے ساتھ تقریباً 12 فوجی افسران نے فوج چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس صہیونی اخبار کے مطابق یوں دکھائی دیتا ہے کہ فوجی اہلکاروں کو فوج میں مستقل طور پر رکھنے کیلئے صیہونی حکومت کا عارضی منصوبہ ناکامی سے دوچار ہوا ہے اور اسی وجہ سے فوجی افسر اور اہلکار استعفے دے رہے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

زمان پارک میں ’حملہ‘؛ مقدمے کی درخواست میں مریم نواز اور رانا ثنا اللہ نامزد

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے زمان پارک میں عمران خان …