ہفتہ , 1 اپریل 2023

ہمارے نوجوانوں کا قتل ہمیں پسپا نہیں کر سکتا: فلسطینی تنظیم

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطینی نوجوانوں کی شہادت سے انتفاضہ اور استقامتی جذبہ کی آگ مزید شعلہ ور ہو گی، یہ بات فلسطینی تنظیم حماس نے ایک بیان جاری کر کے کہی۔ گزشتہ روز صیہونی گولیوں سے زخمی ایک اور پچیس سالہ نوجوان احمد قلالوہ مقبوضہ فلسطین کے نابلس علاقے میں شہید ہو گیا، جس کی شہادت کے بعد استقامتی تنظیم حماس نے ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کا پاکیزہ خون پورے فلسطین کے اندر صیہونی غاصبوں کے خلاف انتفاضہ اور استقامت کی آگ کو مزید شعلہ ور کر دے گا۔

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے بھی احمد کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت عالمی ضابطوں کو نظر انداز کرتے ہوئے صیہونیوں کے قتل عام کے منصوبے پر مستقبل بنیادوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے صیہونیوں کے جارحانہ اور دہشتگردانہ اقدامات پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات کے نتائج کی مکمل ذمہ داری تل ابیب پر عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ صیہونی دہشتگردوں نے احمد قلالوہ کو اُس وقت گولی مار دی جب وہ غیر قانونی صیہونی آبادکاری کے خلاف ایک اعتراض میں شریک تھا۔ صیہونیوں کا دعویٰ ہے کہ یہ نوجوان ایک صیہونی فوجی کا اسلحہ چھیننے کے کوشش کر رہا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ نابلس کے بیت دجن اور جبیل الصبیح نامی علاقوں میں اکتوبر دوہزار بیس سے غیر قانونی صیہونی آبادکاری کے خلاف اعتراضات اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

شام پر غاصب اسرائیلی جارحیت، ایران کی شدید مذمت

تہران:اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے دارالحکومت دمشق پر غاصب …