ہفتہ , 20 اپریل 2024

پیٹرول مزید 30 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا کرنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کررہی ہے جس کے بعد پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان تکنیکی مذاکرات ختم ہوگئے، مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی، گیس کا ٹیرف بڑھانے، پیٹرولیم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا جبکہ خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری پر زور دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …