پیر , 20 مارچ 2023

وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات

اسلام آباد:  وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی دورہ سری لنکا کے دوران صدر رانیل وکرما سنگھے سے ملاقات کی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حنا ربانی کھر نے سری لنکن صدر رانیل وکرما سنگھے کو سری لنکا کے 75 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے قریبی تعاون پر مبنی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بدھ مت کے مشترکہ ورثے اور عوام سے عوام کے روابط پر بات چیت کی گئی، معیشت، تجارت، تعلیم اور سیاحت میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت نیشنل ڈائیلاگ شروع کرے ناراض رہنماؤں کو خود جاکر مناؤں گا، چوہدری شجاعت

اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پچاس …