بدھ , 24 اپریل 2024

چین نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی ہے،وزیر خارجہ

بیجنگ:  چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیاہے ۔

چینی میڈ یا کے مطا بق دونوں رہنمائوں نے کسی بھی غیرمتوقع واقعہ پر تحمل اور پیشہ وارنہ انداز میں نمٹنے کے حوالے سے بات چیت کی۔وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ایک ذمہ دار ملک کے طور پر ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی ہے اور ہم بے بنیاد قیاس آرائیوں اوربات کو بڑھاوا دینے کو قبول نہیں کرتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ کسی بھی غیرمتوقع واقعہ کے پیش نظر دونوں ممالک کو چاہیے کہ بروقت رابطےکریں جن سے غلط فہمیوں اور اختلافات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …