ہفتہ , 20 اپریل 2024

پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ

کراچی: سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے اہل خانہ نے ان کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی نماز جنازہ پیر یا منگل کو ادا کیے جانے کا امکان ہے۔ان کے خاندان سے رابطے میں موجود ایک اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو ان کی میت پاکستان لانے کے لیے خصوصی طیارہ اسلام آْباد سے دبئی پہنچے گا جہاں سے سابق صدر کی میت پاکستان لائی جائے گی۔ ان کی میت کے ہمراہ اہل خانہ بھی پاکستان پہنچیں گے۔

سابق صدر کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کیے جانے کا امکان ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی تدفین کراچی یا اسلام آباد میں کرنے پر مشاورت جاری ہے۔امکان ہے کہ مرحوم پرویز مشرف کو ان کے والد کے پہلو میں سپردخاک کیا جائے گا۔ ان کی فیملی کی جانب سے مرحوم پرویز مشرف کی تدفین کے مقام سے آگاہ کیا جائے گا اور نماز جنازہ و تدفین کے انتظامات مکمل کرلیے جائیں گے۔

اعلیٰ ترین ملکی قیادت اور حلقے ان کی فیملی سے رابطے میں ہیں۔ ان کے اہل خانہ مرحوم پرویز مشرف کی تدفین کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں، جس کا باضابطہ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین نے ایکسپریس کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک کی اطلاعات اور خاندانی ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی میت پیر کو کراچی خصوصی طیارہ سے کراچی لائی جارہی ہے، اب تک کے پروگرام کے مطابق کراچی میت لانے کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کردی یے۔

انہوں نے بتایا کہ امکان ہے کہ پرویز مشرف کو کراچی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا تاہم ان کی نماز جنازہ و تدفین کا حتمی اعلان ان کے اہل خانہ کریں گے اور تدفین کے شیڈول میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …