بدھ , 24 اپریل 2024

زائد آمدن والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس عائد کردیا گیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 15 کروڑ روپے سے زیادہ آمدن والی کمپنیوں اور کارپوریشنز پر سپر ٹیکس عائد کر دیا۔ایف بی آر کے مطابق سپریم کورٹ نے امیر کارپوریشنز کو 50 فیصد واجبات 7 روز کے اندر ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔ فیصلے سے ایف بی آر کے ریونیو میں اربوں روہے اضافے کا امکان ہے۔

زیادہ کمانے والی کمپنیوں کی آمدن پر سپر ٹیکس کے نفاذ میں اہم پیش رفت ہوگئی۔ سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی جانب سے دائر درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔یاد رہے کہ فنانس ایکٹ 2022 کے تحت پارلیمنٹ نے 15 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر سپر ٹیکس لگایا تھا۔ بعد میں لاہور ہائی کورٹ نے ایک عبوری حکم نامے کے ذریعے اس لیوی کے نفاذ کو روک دیا تھا۔

عدالت عظمی کے احکامات کے بعد ایف بی آر کے ریونیو میں اربوں روپے اضافہ متوقع ہے۔ ایف بی آر نے پندرہ کروڑ سے زیادہ آمدن رکھنے والے افراد اور کمپنیوں پر ایک سے 4 فیصد سپر ٹیکس کے ذریعے 80 ارب روہے آمدن کا تخمینہ لگایا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …