منگل , 28 مارچ 2023

آئی ایم ایف نے پاکستان کے پاور پلانٹس اور اسٹیل ملز کی فوری نجکاری کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے دو پاور پلانٹس اور اسٹیل ملز کی فوری نجکاری کا مطالبہ کردیا۔آئی ایم ایف نے اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے دوران پاکستان سے نجکاری کا پلان مانگ لیا۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ جون تک حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کی جائے، اسٹیل ملز کی نجکاری فوری نجکاری کی جائے۔

مذکورہ دونوں پاور پلانٹس پنجاب میں واقع ہیں۔آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ نجکاری کمیشن پاورپلانٹس کی فوری نجکاری کاپلان دے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے نجکاری میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا، نجکاری کا پلان کل تک آئی ایم ایف کے ساتھ فائنل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی ٹیم کے آئی ایم ایف کے ساتھ مزید سخت مذاکرات ہوں گے، آرڈیننس میں ٹیکس اقدامات کا فیصلہ بھی کل تک ہو جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ملکی سطح پر سونے کے …