جمعہ , 19 اپریل 2024

شمالی کوریا کا غبارہ جنوبی کوریا کی فضائی حدود میں داخل

سیئول:جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ایک غبارے کو اپنی فضائی حدود میں ٹریک کیا لیکن اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے بتایا کہ غبارہ تھوڑی دیر کیلئے ہماری فضائی حدود میں داخل ہوا۔

چند گھنٹوں بعد غبارہ جنوبی کوریا کی فضائی حدود سے نکل گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ موسم کی صورتحال جاننے کا غبارہ تھا، جاسوس غبارہ نہیں تھا۔

یاد رہے کہ 26 دسمبر 2022 کو شمالی کوریا کے 5 ڈرونز جنوبی کوریا کی حدود میں داخل ہوئے تھے جس کے نتیجے میں جنوبی کوریا نے اپنے لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹرز کو فضا میں بھیجا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …