ہفتہ , 20 اپریل 2024

یوکرینی صدر کا ترکیہ میں زلزلے سے اموات پر اظہارِ افسوس

کیف:یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والی اموات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرین فرینڈلی ترک عوام کے قریب ہے۔یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد ضروری امداد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے ترکیہ میں 76 اور شام میں 306 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات آئی ہیں جبکہ درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق شدید نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن، لبنان اور اسرائیل میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …