منگل , 28 مارچ 2023

دنیا کے سب سے بڑے کیک ڈریس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی

نیویارک: سوئٹزرلینڈ کی ایک ماہر بیکر نے دنیا کا سب سے بڑا کیک ڈریس بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ۔سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک ماہر خاتون بیکر نے دنیا کا سب سے بڑا پہننے کے قابل کیک ڈریس بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا ۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے سوئٹزرلینڈ کی ماہر بیکر نتاشا کے اس ٹیلنٹ کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے۔نتاشا کولن کم فاہ لی فوکاس نے 15 جنوری 2023 کو برن سوئٹزرلینڈ میں نمائش کنندگان کے سامنے کیک کے اجزاء سے بنا اپنا لباس دکھایا ، اس پہننے کے قابل کیک ڈریس کا وزن 131.15 کلو گرام تھا۔

نتاشا کی بیکری سویٹی کیکس کے نام سے مشہور ہے جو فرمائشی کیک تیار کرنے میں مہارت رکھتی ہے ، اس کی بنیاد 2014 میں رکھی گئی ۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ کیک ڈریس تہہ کی شکل میں تیار کیا گیا تھا اور اس کی سجاوٹ بھی موقع کی مناسبت سے کی گئی تھی جس میں آئسنگ فلاووز بھی شامل ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

بزنس مین نے میسی کے مداح کو فٹبال تھیم والا گھر تحفے میں دیدیا

ابوظہبی:دبئی میں مقیم بزنس مین نے بھارتی ریاست کیرالہ میں لیونل میسی کے مداح کو …