بدھ , 24 اپریل 2024

شام میں ملبے تلے دبی نومولود بچی کو زندہ نکال لیا گیا

دمشق: شام کے مغربی علاقے میں ملبے تلے نوزائیدہ بچی کو زندہ نکال لیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بچی کی ماں زلزلے کے فوری بعد بچی کو جنم دینے کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔ زلزلے میں نومولود بچی کے والد،4 بھائی بہن اور خالہ بھی جاں بحق ہوگئے۔

امدادی کارکنوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد نوزائیدہ بچی کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔بچی کے جسم پر متعدد زخم اور خراشیں تھیں اور شدید سردی کے باعث ہائپو تھرمیا ہوگیا تھا ۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت اب مستحکم ہے۔پیر کو شام اور ترکی میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے اب تک 8 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …