جمعہ , 19 اپریل 2024

عاصف کروز میزائل فضا سے طویل فاصلے تک مار کرنے صلاحیت رکھتا ہے:جنرل محمد باقری

تہران:ایران نے پہلی مرتبہ اپنے عاصف کروز میزائل کی نقاب کشائی کی جو فضا سے طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل محمد باقری کے ایرانی فضائیہ کے زیر زمین فضائی بیس ایگل 44 کے دورے کے دوران پہلی بار فضا سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل ’’عاصف‘‘ کی بھی رونمائی کی گئی۔

عاصف کروز میزائل ایرانی فضائیہ کے سخو 24 فائٹر جیٹ پر نصب کیا جاتا ہے اور طویل فاصلے سے اور دشمن کے دفاعی حلقوں سے باہر اہداف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میڈیا میں نشر کی گئی رپورٹ کے مطابق ابھی تک عاصف کروز میزائل کی رینج اور مزید صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی گئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …