پیر , 20 مارچ 2023

پنجاب، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: بلدیاتی اداروں کی معطلی سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ اور کنٹونمنٹ بورڈز کو معطل کردیا ہے لیکن الیکشن کمیشن نے ابتک نہ الیکشن کا شیڈول جاری کیا اور نہ ہی نئی ووٹر لسٹیں مرتب کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دونوں صوبوں میں کنٹونمنٹ بورڈ اور لوکل گورنمنٹ کی معطلی سے شہریوں کے کام اور حقوق متاثر ہورہے ہیں۔ عدالت الیکشن کمیشن کا کنٹونمنٹ بورڈز کی معطلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔
درخواست میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا کو فریق بنایا گیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کل جمعرات کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت نیشنل ڈائیلاگ شروع کرے ناراض رہنماؤں کو خود جاکر مناؤں گا، چوہدری شجاعت

اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پچاس …