ہفتہ , 20 اپریل 2024

پی ٹی آئی کا 33 حلقوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کی بجائے 19 مارچ کو کرانے کا مطالبہ کردیا۔رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مراسلہ لکھا جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کاشیڈول جاری کر چکا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے جمعرات کا دن مقرر کیا ہے، ورکنگ ڈے پر پولنگ کروانے سے بڑی تعداد میں ووٹرز ووٹ کے حق سے محروم ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مقامی طور پر چھٹی کا فیصلہ کیاجاتا ہے تو بھی ٹرن آوٹ پر منفی اثر کے امکانات ہیں، الیکشن کے انعقاد کی تاریخ میں معمولی سی تبدیلی سے انتخابی عمل میں ووٹرز کی شرکت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے شیڈول پر نظر ثانی کرے اور جمعرات کی بجائے اتوار 19مارچ کو ان 33 حلقوں میں انتخاب کروائے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …