جمعہ , 19 اپریل 2024

میری جنگ آئین کی بالادستی کیلئے ہے، حکومت عام انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ نہیں،عمران خان

لاہور :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت عام انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ نہیں۔ عام انتخابات کوالتوا میں ڈالا گیا توجیل بھروتحریک شروع کریں گے۔لاہور میں وکلاء رہنماؤں سے ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اورخیبرپختونخوا میں الیکشن کےلیے وکلا برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

وکلا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا میری جنگ ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے ہے۔ وکلاء میرے ہمراہ اس تحریک کا ہراول دستہ بنیں۔ملاقات میں انصاف لائرز فورم عارف والا کے صدرمراد بھٹی اورسیکرٹری جنرل اعجاز بھٹی، صدر انصاف لائرزفورم پاکپتن احمد وٹو اورجنرل سیکرٹری اوکاڑہ جنید کھچی سمیت دیگر وکلا نمائندے موجود تھے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …