بدھ , 24 اپریل 2024

آئی ایم ایف مشن کے ساتھ مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل

اسلام  آباد :وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف قرض پروگرام بحال کروانے کے قریب پہنچ گئی۔عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ قرض پروگرام کی بحالی کی ملک کو اشد ضرورت ہے تاہم عام آدمی کو سخت معاشی اقدامات کے بوجھ سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ حکومت یہ ہدف حاصل کرنے کے بالکل قریب پہنچ چکی۔ وزیر اعظم سے کئی فیصلوں کی منظوری بھی لے لی گئی ہے۔وزیر مملکت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننا حکومت کی مجبوری ہے۔ ہماری کوشش یہ ہونی ہے کہ عام آدمی پر پروگرام کا بوجھ کم سے کم پڑے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت ایک طرف معاشی مشکلات سے نکلنے کی سر توڑ کوششیں کر رہی ہے تو دوسری جانب وفاقی سیکرٹری ترقی و منصوبہ بندی ظفرعلی شاہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب تک کٹوتی کے بڑے فصلے سے ہی بے خبر نکلے۔

میڈیا سے گفتگو میں وفاقی سیکرٹری ترقی و منصوبہ بندی ظفرعلی شاہ نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کا 727 ارب روپے کا حجم بدستور برقرار ہے، اس میں کوئی کمی نہیں آئی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …