جمعہ , 19 اپریل 2024

سفارش کردہ اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز تر بنایا جائے،وزیراعظم

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسے پبلک سیکٹر انٹر پرائزز جن کی نجکاری کی سفارش نجکاری بورڈ نے کی ہے ان کی نجکاری کے عمل کو تیز تر بنایا جائے۔بدھ کو پبلک سیکٹر انٹر پرائزز کی نجکاری کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

اجلاس میں پبلک سیکٹر انٹر پرائزز کی نجکاری کے عمل کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کی نجکاری کے عمل کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے پبلک سیکٹر انٹر پرائزز جن کی نجکاری کی سفارش نجکاری بورڈ نے کی ہے ان کی نجکاری کے عمل کو تیز تر بنایا جائے تاہم اس عمل کو شفاف انداز اور انٹرنیشنل بیسٹ پریکٹسز کی روشنی میں مکمل کیا جائے۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر، مشیر وزیراعظم احد چیمہ، وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک، وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …