بدھ , 24 اپریل 2024

جیل بھرو تحریک: کون کون گرفتاری دیگا؟، پی ٹی آئی نے فیصلہ کرلیا

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں صرف کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔ الیکشن لڑنے والے رہنماء انتخابی مہم پر توجہ دیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گرفتاریاں صرف کارکنان دیں گے۔

فیصلہ کیا گیا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں پارٹی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار گرفتاریاں نہیں دیں گے، وہ اپنی انتخابی مہم پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی امیدواروں کو فیصلے سے بھی آگاہ کردیا گیا۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بوقت ضرورت جیل بھرو تحریک میں مرکزی اور صوبائی رہنماؤں سمیت کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …