اسلام آباد :مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سردارمہتاب احمد خان پارٹی کی صوبائی قیادت پر برس پڑے۔سردارمہتاب عباسی نے پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے ساتھ مل کر وفاقی حکومت بنانا غلطی قرار دیا تاہم پارٹی چھوڑنے کی بھی تردید کی۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ن لیگ ختم ہورہی ہے، خیبرپختونخوا میں ن لیگ کے خلاف سازش ہوئی، صوبائی قیادت کوہٹایاجائے، ورنہ پارٹی تباہ ہوجائیگی۔سردارمہتاب عباسی نے کہا کہ صوبے میں 4 اضلاع کےعلاوہ پارٹی ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں، کیا ہم نے اپنی جماعت کسی دوسری پارٹی میں ضم کردی؟ مزید کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد میں شیڈول پارٹی جلسے میں شریک نہیں ہوں گے، چاہتے ہیں ہماری بات قائد ن لیگ میاں نواز شریف تک پہنچے۔