جمعرات , 25 اپریل 2024

12 دن بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے سے کم ہوگئی

کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونا سستا ہوا۔بدھ کے روز فی تولہ سونا 2000 روپے جب کہ فی 10 گرام 1715 روپے سستا ہوکر بالترتیب ایک لاکھ 98 ہزار روپے اور ایک لاکھ 69 ہزار 753 روپے کا ہوگیا۔واضح رہے کہ 27 جنوری کو فی تولہ سونا 2 لاکھ روپے کا ہوا تھا، 30جنوری کو سونے کی فی تولہ کی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 500 روپے کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر بھی دیکھی گئی تھی۔

سونے کی خرید و فروخت کے کاروبار سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی صورت حال کی وجہ سے لوگوں نے سونے خریدنا شروع کردیا تھا تاہم اب سونے کی طلب میں کمی دیکھی جارہی ہے۔دوسری جانب چاندی کے بھاؤ میں بھی 60 روپے فی تولہ کمی واقع ہوئی ہے ، جس کے بعد ایک تولہ چاندی 2170 روپے کی ہوگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …