جمعہ , 19 اپریل 2024

کرنسی مارکیٹ میں روپیہ تگڑا، ڈالر کی قدر میں 4 روپے کی کمی

کراچی :ملک کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے.آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان قرض پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کا کرنسی پر مارکیٹ پر بھی مثبت اثر پڑنے لگا ہے۔بدھ (8 فروری 2023) کو انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 95 پیسے سستا ہوکر 273 روپے 33 پیسے پر بند ہوا جب کہ گزشتہ روز ڈالر کے نرخ 276 روپے 28 پیسے تھے۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 4 روپے کی کمی آئی ہے۔ جس کے بعد ڈالر 280 روپے سے سیدھا 276 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا اہم ترین دور شروع ہوگیا ہے۔پاکستانی کی مذاکراتی ٹیم میں وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ اور سیکرٹری خزانہ بھی شامل ہیں۔ جس میں میمورنڈم آف اکنامک پالیسی فریم ورک کا جائزہ لیا جارہا ہے۔آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنے والی پاکستان کی معاشی ٹیم اس ھوالے سے مثبت خبروں کے لئے پر امید ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …