جمعرات , 18 اپریل 2024

پاکستان میں زلزلے سے متعلق افواہوں پر محکمہ موسمیات کا اہم بیان

اسلام آباد :محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فوری زلزلے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات زاہد رفیع نے سما سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ دو دنوں سے سوشل میڈیا پر ترکیہ اور شام میں آئے زلزلے کا پاکستان سے غلط موازنہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں زلزلے کا مطلب یہ نہیں کہ اب پاکستان میں زلزلہ آسکتا ہے۔زاہد رفیع نے بتایا کہ پاکستان میں فالٹ لائنز ہیں مگر ان کا ترکیہ کے زلزلے سے تعلق نہیں، زیادہ شدت کا زلزلہ لانے والی انرجی دوبارہ جمع ہونے میں سیکڑوں سال لگتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں 7 اعشاریہ کی شدت کا زلزلہ 2005 اور 2013 میں آچکا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ اتنی شدت کے زلزلے کا ریٹرن پیریڈ اتنا جلدی نہیں آتا، ترکیہ میں جہاں زلزلہ آیا وہاں ماضی قریب میں اتنا بڑا زلزلہ نہیں آیا تھا۔زاہد رفیع کے مطابق اتنی شدت کے زلزلے کیلئے انرجی جمع ہونے میں سیکڑوں سال لگے ہوں گے، ترکیہ کے زلزلے کو پاکستان سے ملانا درست نہیں۔واضح رہے کہ ترکیہ میں 6 فروری بروز پیر کو ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد کچھ حلقوں کی جانب سے یہ باتیں کہی گئی تھیں کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھی اسی شدت کا زلزلہ آئے گا۔سوشل میڈیا پر کی گئی متعدد پوسٹوں کو صارفین کی جانب سے بغیر تصدیق اور ماہرین کی رائے جاننے ری شیئر کیا گیا تھا، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عید کے دوسرے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور، اسلام آباد: عید کے دوسرے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم …