جمعرات , 25 اپریل 2024

شیخ رشید راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے

اسلام آباد :اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو ایک روزہ راپداری ریمانڈ پر مری پولیس کی تحویل میں دے دیا۔شیخ رشید کو اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ رفعت محمود خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔لوگ میری وفاداریاں تبدیل کرنا چاہتے ہیں دوران سماعت شیخ رشید نے کہا کہ ان کی تھانہ مری میں درج مقدمے میں پیشی ہو چکی ہے اور پولیس اس مقدمے میں تفتیش بھی کر چکی۔

شیخ رشید کے وکیل علی بخاری نے موقف اختیار کیا کہ کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نےحال ہی میں شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد کی تھی، شیخ رشید جیل میں ہیں،کہیں باہر نہیں جاسکتے۔عدالتی استفسار پر مری پولیس نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار راہداری ریمانڈ کی درخواست دی ہے۔فریقین کا موف سنننے کے بعد عدالت نے شیخ رشید کو ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

شیخ رشید کو گزشتہ ہفتے مری کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔2 فروری کو شیخ رشید کے خلاف مری پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ اسلام آباد پولیس کی مدعیت میں درج کیا تھا۔مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید کو گرفتار کرنے گئے تو ان کی جانب سے مزحمت کی گئی۔شیخ رشید سمیت تین افراد نے پولیس اہلکاروں پر اسلحہ اٹھا لیا۔اسلام آباد پولیس نے اپنی شکایت میں مزید کہا کہ شیخ رشید نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور نازیبا الفاظ استعمال کیے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …