منگل , 23 اپریل 2024

بحرینی قیدیوں کو آل خلیفہ کی جیلوں میں مشکلات کا سامنا ہے:بحرینی شیعہ عالم دین

منامہ:شیخ محمد صنقور نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آل خلیفہ کی جیلوں میں آل خلیفہ کی جیلوں میں بحرینی قیدی کو جیل حکام کی طرف سے بدسلوکی، ہراساں کئے جانے، مناسب حفظان صحت اور ادویات کی کمی سے مشکلات کا سامنا ہے، لہٰذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آل خلیفہ قیدیوں کو جلد از جلد رہا کرے۔

بحرینی شیعہ عالم اور الدراز علاقہ میں واقع مسجد امام صادق علیہ السلام کے امام جمعہ شیخ محمد صنقور نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی، ہراساں کئے جانے، مناسب حفظان صحت اور ادویات کی کمی سے ان آل خلیفہ حکومت سے شکایت ہے، لہٰذا ہم آل خلیفہ سے ان قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت قیدیوں کو جنازوں میں شرکت سے محروم کر دیتی ہے اور اپنے عزیز و اقارب سے ملاقاتوں کے وقت کو کم کر دیتی ہے۔ آل خلیفہ کے ان غیر انسانی سلوک سے قیدیوں بالخصوص بچوں اور ان کی ماؤں پر برے اثرات مرتب ہوئے رہے ہیں۔

شیخ صنقور نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ قیدیوں کو کپڑوں، کھانے پینے، حفظان صحت سے متعلق اشیاء اور ٹیلی فون کے ریٹ کے بارے میں شکایت ہے، مزید کہا کہ جیل میں بیچی جانے والی چیزوں کی قیمتیں جیل کے باہر فروخت ہونے والی چیزوں سے کئی گنا زیادہ ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …