بدھ , 22 مارچ 2023

اقوام متحدہ کا شام میں زلزلے کے متاثرین کی مدد کیلئے سیاسی تحفظات کو دور کرنے کا مطالبہ

دمشق:شام میں اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار نے امریکہ کی سخت پابندیوں کے باوجود شامی متاثرین کی مدد کرنے میں مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں زلزلہ کے متاثرین کی مدد کے لیے سیاسی تحفظات کو دور کرنا چاہیئے۔

عمران رضا نے کہا کہ شام کی وزارت خارجہ نے ہمیں یقین دلایا کہ دمشق امداد قبول کرنے کے لیے تیار ہے اور ہمیں امید ہے کہ سیاسی تحفظات کو ایک طرف رکھا جائے گا تاکہ امداد شام تک پہنچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ترکی کی سرحدوں کے ذریعہ جلد انسانی امداد شام پہنچ ہوگی۔واضح رہے کہ پیر کی صبح سویرے ترکی کے جنوب اور شام کے شمالی علاقے میں 7/8 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوگئے۔

یہ بھی دیکھیں

صیہونی ریاست کو بحیرہ احمر میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے, یمنی وزیردفاع

صنعا:یمنی وزیردفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کو بحیرہ احمر میں …