جمعرات , 18 اپریل 2024

ترکیہ شام میں ہولناک زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار ہو گئی

دمشق:ترکیہ شام میں تباہ کن زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعادد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ ابھی بھی کئی افراد ملبے تلے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے اب تک 12 ہزار 391 افراد جبکہ شام میں 3 ہزار اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ ابھی مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے شام کے لیے 35 لاکھ یورو کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے، یورپی یونین نے اسی امدادی پروگرام کے تحت ترکی کو بھی 30 لاکھ یورو دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

دوسری جانب عراق، ایران، اردن، متحدہ عرب امارات اور مصر سے امدادی پروازیں شام پہنچ رہی ہیں۔ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کیا ہے، کئی لوگوں کا شکوہ ہے کہ حکومت نے اب تک کوئی خاص اقدامات نہیں کیے ہیں اور ان تک مدد نہیں پہنچی ہے۔ترک صدر نے کہا ہے کہ یہ اتحاد و یکجہتی کا وقت ہے جبکہ تباہی کی پیشگی تیاری ممکن نہیں ہے۔

ترکیہ میں زلزلے کی تباہی کے بعد کاروباری مندی بھی ہو گئی ہے جس کے بعد ترک حکام نے استنبول اسٹاک ایکسچینج کو 5 روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ استنبول اسٹاک ایکسچینج 24 سال میں پہلی مرتبہ بند ہوئی ہے۔ترک صدر نے گزشتہ روز 10 صوبوں میں 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی کے نفاز کا اعلان کیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …