منگل , 28 مارچ 2023

بلیک واٹر کی بم پروف گاڑیاں پاکستان میں فروخت ہونے کا انکشاف

اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بلیک واٹر کے زیراستعمال تین بم پروف گاڑیاں پاکستان میں مارکیٹ میں فروخت کیلئے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے

پی اے سی نے سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی، پبلک اکائونٹس کمیٹی کاگاڑیاں مارکیٹ آنے کی تحقیقات کاحکم، سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب ، دوران اجلاس چیئرمین نے انکشاف کیا کہ تین بم پروف گاڑیاں ایک مقامی کمپنی فروخت کر رہی ہے.پی اے سی نے بلیک واٹر کے زیر استعمال بم پروف گاڑیاں مارکیٹ میں آنے کی تحقیقات کا حکم دیدیا کمیٹی نے اسلام آباد میں امن و امان کے حالات خراب ہونے پر اظہار تشویش کیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

چیف جسٹس کے ون مین شو سے لطف اٹھانے کے اختیارات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے، ججز

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے دو ججز جسٹس منصور اور جسٹس جمال مندوخیل کا انتخابات …