پیر , 27 مارچ 2023

یوکرینی صدر کا دورہ برطانیہ: پارلیمنٹ سے خطاب اور شاہ چارلس سے ملاقات کریں گے

کیف:یوکرین کے صدر ولادیمیر زولینسکی برطانیہ کے دورے پر پہنچ گئے۔لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کے علاوہ شاہ چارلس سوم سے بکنگھم پیلس میں ملاقات کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم رشی سونک نے کہا کہ یوکرینی صدر کا دورہ برطانیہ دونوں ممالک میں دیرینہ دوستی کا ثبوت ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل وزیراعظم رشی سونک یوکرین کے پائلٹس کو تربیت دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔ یوکرینی پائلٹس تربیت حاصل کر کے نیٹو کے جدید ترین جنگی طیارے اڑانے کے قابل ہو جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پائلٹس کو تربیت دینے کیلئے یوکرین کے صدر نے خصوصی درخواست کی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ اس سال مزید 20 ہزار یوکرینی فوجیوں کو تربیت بھی فراہم کرے گا۔

 

یہ بھی دیکھیں

پاکستان میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی تحقیقات ہونی چاہیے:بھارتی امریکی رکن کانگریس

نیویارک: انڈین امریکن رکن کانگریس روکھنہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی کارکنوں کی …