پیرس:بھارت کے بعد فرانسیسی کسان بھی ٹریکٹرز لے کر احتجاج پر نکل آئے۔فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں مظاہرے کے دوران کسانوں نے زراعت پر ماحولیاتی قواعد کی پابندیاں مسترد کردیں۔ کہا کہ ان پابندیوں سے پیداواری صلاحیت متاثر ہوگی۔
فرانس یورپین یونین کا سب سے بڑا زرعی ملک ہے، جہاں کسان بڑی مقدار میں کیڑے مار ادویات استعمال کرتے ہیں، حکومت نے بہت سی ادویات پر ماحولیاتی قواعد کے تحت پابندیاں لگادی ہیں۔
فرانسیسی کسانوں نے پابندیوں کیخلاف پیرس کی سڑکوں پر ٹریکٹرز سمیت نکلے ہیں اور صدر میکرون کی پالیسیوں پر احتجاج کیا ہے۔کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومتی پابندیوں سے کسانوں کا مستقبل خطرے میں پڑجائے گا۔