ہفتہ , 20 اپریل 2024

رکن ممالک اور عالمی برادری زلزلہ متاثرین کی فوری مدد کریں، سیکرٹری جنرل او آئی سی

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسين ابراہیم طحہٰ نے رکن ممالک اور بین الاقوامی شراکت داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری امداد کریں۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے امید ظاہر کی کہ یکجہتی کا احساس او آئی سی کے رکن ممالک اور عالمی برادری کے لیے ہمیشہ نمایاں اہمیت کا حامل ہے جس سے ترکیہ اور شام کو جاری انسانی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلہ کے باعث پانچ ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہو گئے، سینکڑوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …