بدھ , 29 مارچ 2023

چین کے ساتھ کشیدگی اور بلسٹک میزائل کا امریکہ کا تجربہ

واشنگٹن:امریکی فضا میں چین کے اطلاعاتی بیلون کو تباہ کئے جانے سے پیدا ہونے والی شدید کشیدگی کے درمیان امریکہ نے اپنے بین البراعظمی بلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن کی جوہری آمادگی کے اظہار کے لئے مائنوٹ تین نامی ایک بین البراعظمی بلسٹک میزائل کا بحرالکاہل میں تجربہ کیا ہے۔

امریکی فوجی ذرائع کے مطابق یہ تجربہ ریاست کیلی فورنیا میں جمعرات کی رات کیا گیا۔ امریکی فوجی ذرائع نے اپنے اس دفاعی اقدام کا مقصد اکیسویں صدی میں پیدا ہونے والے خطرات کی روک تھام اور امریکہ کی دفاعی جوہری توانائی کی آمادگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔

اس سے قبل امریکی حکام نے دو فروری کو اعلان کیا تھا کہ امریکی فضائیہ نے امریکی فضا میں چین کے جاسوس بیلون کو تباہ کر کے اس کے ٹکڑوں کو تحقیقات اور جائزہ لینے کے لئے جمع کر لیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

طالبان اور لڑکیوں کی تعلیم

(ترتیب و تنظیم: علی واحدی) افغانستان میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر، خوست اور …