جمعہ , 31 مارچ 2023

ترکیہ و شام میں زلزلہ، اموات 28 ہزار سے زائد ہو گئیں

انقرہ:ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ میں 24 ہزار 617 اور شام میں 3 ہزار 574 افراد جان سے جا چکے ہیں۔دوسری جانب ترک وزارت انصاف نے ناقص تعمیرات میں ملوث افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جبکہ 12 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق زلزلے کے باعث ترکیہ میں 6 ہزار عمارتیں تباہ ہوئی ہیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں میں 2 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے متاثرین کے لیے 4 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی فوری امداد کی اپیل کر دی۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ شام میں امدادی مراکز کھولنے کی اجازت دی جائے۔

 

یہ بھی دیکھیں

حرم امام حسینؑ کی جانب سے 10000مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

بغداد:حرم امام حسین ؑ کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کربلاء میں …