جمعرات , 30 مارچ 2023

وزیراعظم کا شام کے ہم منصب سے رابطہ، زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارافسوس

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے شام کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور زلزلے سے شدید جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شام کے ہم منصب حسین ارنوس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، انہوں نے شام میں زلزلے سے شدید جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ مشکل وقت میں اپنے شامی بھائیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

شام کے وزیراعظم کو پاکستان کی جانب سے متاثرین زلزلہ کے لیے امدادی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ محکموں کو اس مشکل گھڑی میں اپنے شامی بھائیوں کے لیے ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی فوری ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں پاکستان کے سفیر اس سلسلے میں شامی حکام سے رابطے میں ہیں اور پاکستان جلد زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے امدادی اشیاء پر مشتمل ٹرکوں کا قافلہ بھیجے گا۔ پاکستان پہلے ہی خیموں، گرم کپڑوں اور کمبلوں پر مشتمل امدادی سامان کی کھیپ ایک خصوصی طیارے کے ذریعے شام بھیج چکا ہے۔ زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے طبی ٹیم بھی بہت جلد شام روانہ کی جائے گی۔شام کے وزیراعظم نے اس مشکل گھڑی میں شامی عوام سے اظہار یکجہتی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی دیکھیں

آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہوگئے، اسحاق ڈار

اسلام آباد :سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی …