جمعرات , 25 اپریل 2024

مسئلہ فلسطین کو حل کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، شاہ اردن

عمان: اردن کے بادشاہ "عبدالله دوم” نے کہا ہے کہ "بیت المقدس” مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور مسئلہ فلسطین حل کئے بغیر خطے میں امن و استحکام نہیں آسکتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج مصر میں بیت المقدس کی حمایت میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ 4 جون 1967ء کی باونڈریز پر ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے فلسطینی عوام کے جائز اور منصفانہ حقوق کو تسلیم کرے، جس کا دارالحکومت مشرقی قدس ہو۔ اردن کے بادشاہ نے کہا کہ دو ریاستی حل کی بنا پر امن کی کوششیں جاری رکھنے کے لئے صیہونی جارحیت اور مسجد اقصیٰ پر حملوں کو روکنے کی ضرورت ہے۔

عبدالله دوم نے کہا کہ اردن، قدس میں اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات کے تحفظ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ اس کے علاوہ "مسجد اقصیٰ” اور کلیساء "قیامہ” کی تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں کو بھی جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین ہمیشہ عرب دنیا کی اولین ترجیح ریے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی سرزمین پر باہمی اتحاد کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …