جمعہ , 19 اپریل 2024

منشیات سونگھنے والی چینی گلہریاں

بیجنگ: آپ منشیات محسوس کرنے والے چوہوں اور کتوں کا ذکر پڑھ چکے ہیں مگر چین نے اب گلہریوں کو تربیت دی ہے کہ وہ اپنی حسِ شامہ سے کئی طرح کی منشیات کی نشاندہی کرسکتی ہیں۔چینی شہر چونگ چنگ کے محکمہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری اپنی جنگ میں اب گلہریوں سے مدد لینا شروع کی ہے۔ اس ضمن میں 6 گلہریوں کا پہلا دستہ تیار ہے کیونکہ وہ سونگھنے کے غیرمعمولی حِس رکھتی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گلہریوں کی تربیت کرنے والے ماہر یِن جِن نے بتایا کہ اس کام میں جس ٹیکنالوجی سے مدد لی گئی ہے وہ ملکی سطح پر تیار کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تربیت کا پورا طریقہ بھی چینی ماہرین کا اخذ کردہ ہے۔ تاہم انہیں پہلے مختلف منشیات سونگھنے کی تربیت دی گئی تھی۔جب ان گلہریوں کو عملی میدان میں آزمایاگیا تو وہ صلاحیت میں کسی بھی طرح سونگھنے والے انتہائی مہنگے کتوں سے کم نہ تھیں۔ اس کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ گلہریاں چھوٹی، پھرتیلی اور مشکل جگہوں تک بھی پہنچ سکتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …