بدھ , 22 مارچ 2023

عوام سے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 55 ارب روپے وصول کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد :حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے 170 ارب روپے کے منی بجٹ اور عوام سے سابقہ بقایا جات کی ریکوری کیلئے کام شروع کردیا ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج سے شروع ہوں گے دوسری جانب 170 ارب روپے کے منی بجٹ اور عوام سے پرانے بقایا جات کی ریکوری کیلئے کام بھی جاری ہے۔

حکومت نے گزشتہ سال سیلاب کے دوران بجلی بلوں پر دیا گیا ریلیف واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت عوام سے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 55 ارب وصول کیئے جائیں گے۔ اگست اور ستمبر 2022 میں بارشوں اور سیلاب کے دوران بجلی بل پر فیول چارجز مؤخر کئے گئے تھے۔مختلف اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے اور نان فائلرز کی بینک ٹرانزیکشنز پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ سگریٹس اور انرجی ڈرنکس پر ٹیکس میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان کیخلاف پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات …