بدھ , 29 مارچ 2023

اسرائیل کی سب سے بڑی یونیورسٹی پر سائبر حملہ

یروشلم:ایک شدید سائبر حملے میں "ٹیکنیون” یونیورسٹی کے سرورز کی تمام معلومات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں اور اس یونیورسٹی کا کمپیوٹر سسٹم ناکارہ ہو گیا۔  اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارنوت کی آن لائن ویب سائٹ نے ہفتے کی دوپہر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یونیورسٹی کے حکام کو ای میل کے ذریعے پیغام ملا ہے کہ ایک Darkbit نامی ایک ہیکر گروپ نے معلومات جاری کرنے کے لیے 80 بٹ کوائنز (6 ملین سے زیادہ شیکلز) کا مطالبہ کیا ہے۔

ہیکرز نے اپنے پیغام میں لکھا کہ نسل پرست حکومت کو اپنے جرائم کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔اس رپورٹ کے مطابق، اس اسرائیلی تعلیمی ادارے کے ترجمان نے کہا کہ ہفتے کی صبح ہمیں پتا چلا کہ انسٹی ٹیوٹ کے سرورز پر کل رات حملہ کیا گیا تھا، اس لیے احتیاطی تدابیر کے تحت، جب تک اس حملے کے طول و عرض کی تحقیقات نہیں کی جاتیں، تمام سرورز کے کمپیوٹرز منقطع ہو چکے ہیں۔

یانٹ کے مطابق اگرچہ ٹیکنین یونیورسٹی نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کیں لیکن اس میڈیا کو ای میل کے ذریعے ایک پیغام بھیجا گیا کہ حملہ آوروں نے اپنی شناخت ڈارک بٹ گروپ کے طور پر کی اور ٹیکنین سے 80 بٹ کوائنز کا مطالبہ کیا۔

یونیورسٹی کے اندر سے عبرانی میڈیا کی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ یونیورسٹی کے حکام نے آج کے امتحانات کا انعقاد کسی طرح سے کیا تھا لیکن کل اور پرسوں کے امتحانات کو موسم بہار کے سمسٹر کے آغاز تک امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

’عدلیہ الیکشن پر مداخلت نہ کرے‘: قومی اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں عدلیہ کے خلاف قراردار متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، …