بدھ , 22 مارچ 2023

صیہونی فوجی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا قتل

یروشلم:صیہونی حکومت کے ڈرون یونٹ کے اعلی عہدیدار کو قتل کردیا گیا۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ قتل ہونے والے صیہونی افسر تل نوف ایئربیس میں ڈرون طیاروں کی منصوبہ بندی، پیداوار، نگرانی اور مرمت کا انچارج ہے۔

صیہونی فوج کے ترجمان نے میشل بارشت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تنتالیس سالہ افسر رحوفوت شہر کے قریب ٹریفک کے ایک سانحے میں ہلاک ہوگیا۔ تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے قتل ہونے کا امکان زیادہ ہے۔
تل نوف ایئر بیس مقبوضہ فلسطین کے شہر رحوفوت کے قریب واقع ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کے تشخص کو بدلنا چاہتا ہے:آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:قائد اسلامی انقلاب نے فرمایا ہے کہ دشمن ہماری طاقت کے مقامات پر حملہ آور …