جمعہ , 31 مارچ 2023

فلسطینی خاتون نے خط کوفی میں قرآن مجید لکھنے کی سعادت حاصل کر لی

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطین کے شہر غزہ سے تعلق رکھنے والی مصنفہ فدا عبید نظر نے کوفی رسم الخط میں اپنے ہاتھوں سے قرآن کریم لکھنے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔ اس کی ایک کاپی عراقی وزارت اوقاف نے حاصل کی ہے۔

مصنفہ فدا عبید نظر نے ایک بیان میں کہا کہ اس عظیم کام کو شروع کرنے سے پہلے، پرنٹ شدہ قرآنی نسخہ کی آیات کو چیک کیا اور اس کے بعد کوفی رسم الخط کے ساتھ لکھا گیا۔اس کے علاوہ مختلف قدیم عربی رسم الخط میں بھی قرآن مجید کو سفید کاغذ پر صاف ستھرا لکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کئی گھنٹے اس پر کام کر کے خوبصورت رائٹنگ میں لکھا گیا ہے ، جس سے مجھے خود قرآن کو سمجھنے کا مو قع ملا ۔امید کرتی ہوں کہ اس رسم الخط میں قرآن مجید کو بڑے پیمانے پر چھپوانے کی سعادت نصیب ہوگی۔

واضح رہے کہ انہوں نے 2009 میں خط عثمان طہ میں بھی مکمل قرآن کریم کو لکھنے کی سعادت حاصل کی تھی ۔
انہوں نے قرآن مجید کو مکمل طور حفظ بھی کیا ہے اور غزہ میں منعقد ہونے والے حفظ قرآن مقابلے میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

روسی صدر عنقریب ترکیہ کا دورہ کر سکتے ہیں، ترک صدر

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہےکہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن 27 اپریل …