بدھ , 24 اپریل 2024

ایران و شام عالمی استکبار کے گلے کی ہڈی ہیں، شامی صحافی

میڈرڈ:اسپین میں مقیم شامی صحافی نے کہا ہے کہ ایران اور شام عالمی استکبار کے گلے کی ہڈی ہیں۔ اسی وجہ سے امریکہ و اسرائیل کی کوشش ہے کہ ہر طریقے سے ان دو ممالک کو نشانہ بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق، سپین میں مقیم شامی صحافی "بشار اکدہ” نے ایرانی ثقافتی مشیر "محمد مہدی احمدی” سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بشار اکدہ نے کہا کہ ہم اپنی شامی عوام کے علاوہ ثقافتی، نشریاتی و میڈیا کی شخصیات کو ایرانی حکومت و عوام کا مقروض سمجھتے ہیں۔ ہم شام کے لیے ایران بالخصوص رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور شام عالمی استکبار کے گلے کی ہڈی ہیں۔ اسی وجہ سے امریکہ و اسرائیل ان دونوں ممالک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن ان دونوں ممالک کی حکومت و عوام عقلمندی سے ان سازشوں کو ناکارہ بنا دیتے ہیں۔ شامی صحافی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی مقاومت اور انسانیت کا مظہر ہیں۔

بشار اکدہ نے کہا کہ اس عظیم شہید کا صرف ایران سے ہی نہیں بلکہ دنیا کی تمام مظلوم اقوام سے تعلق ہے۔ اگر شہید سلیمانی کی موثر منصوبہ بندی نہ ہوتی تو شام میں روز مرہ زندگی بحال نہ ہوتی۔ دوسری جانب ایرانی ثقافتی مشیر نے ایران و شام کو دو متحد اور برادر ملک قرار دیا کہ جو ایک دوسرے کے حوالے سے احساس ذمے داری کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی استکبار اور اسرائیل ان دونوں ممالک کے اتحاد و منطقی موقف سے خوفزدہ ہیں، اسی لئے ہمیشہ سازش اور خراب کاری میں مشغول ہیں۔ سپین میں ایران کے ثقافتی مشیر نے کہا کہ انقلاب اسلامی نے امریکہ کے جھوٹے غرور کو توڑا اور دنیا کے مظلوموں میں ظالموں اور مستکبروں کے سامنے ڈٹ جانے کا اعتماد پیدا کیا۔ ملاقات کے آخر میں بشار اکدہ نے ایران کے ثقافتی مشیر کو گراناڈا یونیورسٹی کے دورے کی دعوت دی۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …