منگل , 23 اپریل 2024

امریکا: ویلنٹائن ڈے پر کتوں کے ذریعے پھولوں کی ڈیلیوری

واشنگٹن:امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ویلنٹائن ڈے پر پھولوں کی ڈیلیوری کیلئے کتوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کی ایک ڈیجیٹل رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں فلاور شاپ کی مالک ہولی سیمز نے آج کے دن کی مناسبت سے پھولوں کی ڈیلیوری کیلئے انسانوں کے بجائے کتوں کا انتخاب کیا جس کے وہ تحت ہولی سیمز گاہکوں کو کتوں کے ذریعے پھول ڈیلیور کررہی ہیں۔

فلاور شاپ کی مالک کے مطابق انہیں کتے بہت پسند ہیں اور وہ اسی پسند کی وجہ سے اپنے اردگرد کتوں کو دیکھنا چاہتی ہیں جب کہ کتوں کے ذریعے ڈیلیوری کا آئیڈیا 3 سال پہلے استعمال کیا گیا تھا۔ہولی سیمز کا کہنا ہے کہ ڈیلیوری کے ذریعے آنے والی رقم کتوں کو ریسکیو کرنے والی تنظیم کو بھیجی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں مقیم افراد 35 ڈالر کی اضافی رقم کے ساتھ اپنے پیاروں کو منفرد انداز میں ویلنٹائن ڈے سرپرائز دے سکتے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …