نیویارک:اقوام متحدہ نے شام کے زلزلہ متاثرین کےلیے تقریباً 40 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کردی۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کےلیے امداد کی اپیل حتمی مراحل میں ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق شام میں زلزلے سے 90 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، زلزلہ متاثرین کو فوری انتہائی اہم انسانی ضروریات کی مدد درکار ہے جن کو پورا کرنے کےلیے اگلے تین مہینوں کے دوران 39 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز کی ضرورت ہوگی۔اقوام متحدہ کے امدادی ٹرکوں نے آج سے شامی زلزلہ متاثرین تک امداد پہنچانا شروع کی ہے۔
شام کی حکومت نے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی امداد کی ترسیل کےلیے ترک سرحد کے ساتھ 2020 سے بند راستے کھولنے پر رضامندی دی تھی۔