جمعرات , 30 مارچ 2023

سپریم کورٹ نے منحرف پی ٹی آئی ارکان کی اپیلیں خارج کردیں

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی اپیلیں خارج کردیں۔عدالت نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی اپیلیں غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کیں۔ چیف جسٹس نے ڈی جی الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ کہ الیکشن کمیشن کو شاید ہائیکورٹ نے پنجاب انتخابات کے حوالے سے حکم دیا ؟ ہائیکورٹ کے حکم کے بعد اب الیکشن کمیشن کیا کر رہا ہے ؟ کمیشن نے الیکشن کی تاریخ کیلئے گورنر سے کیوں مشاورت کر رہا ہے۔

ڈی جی الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے کل گورنر پنجاب سے مشاورت کی ہے۔ گورنر سے میٹنگ کے منٹس ابھی وصول نہیں ہوئے۔ معاملے پر گورنر پنجاب شاید قانونی راستہ اپنائیں گے۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کو انتخابات کیلئے مشاورت کی ضرورت کیوں پڑ رہی ہے جبکہ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ شاید ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو گورنر سے مشاورت کا حکم دیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگر ہائیکورٹ کا حکم ہے تو پھر الیکشن کمیشن مشاورت کرے۔

یہ بھی دیکھیں

جوسپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانے اس پر آرٹیکل 6 لگایا جائے : شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاکہنا …