ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران اور چین کے تعلقات مغرب سے متاثر نہیں ہیں: چائنہ ڈیلی

بیجنگ:چینی کے سرکاری اخبار چائنہ ڈیلی نے آج بروز بدھ کو اپنے اداریہ میں ایرانی صدر کے دورہ بیجنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور چین کے تعلقات مغرب سے متاثر نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق، چائنہ ڈیلی نے اپنے اداریہ میں مزید کہا کہ منگل سے جمعرات تک سید ابراہیم رئیسی کے چین کے دورے پر مغربی ممالک کی طرف سے دی گئی توجہ عام بین حکومتی تبادلوں کو دیکھنے میں ان کی ہچکچاہٹ کو ظاہر کرتی ہے۔

چین نے ہمیشہ اسلامی جمہوریہ کے ساتھ اپنی روایتی دوستی کو تزویراتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے اور تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینا دونوں ممالک کا اسٹریٹجک انتخاب ہے۔

اس چینی اخبار نے مزید کہ کہ جیسا کہ صدر شی جین پینگ نے کہا، تجربہ اور بڑھتی ہوئی غیر مستحکم بین الاقوامی صورت حال یہ ظاہر کرتی ہے کہ دو طرفہ تعلقات کی ترقی کی مناسب رفتار کو برقرار رکھنا نہ صرف دونوں ممالک کے مفادات کے لیے ہے بلکہ عالمی امن اور استحکام کے لیے بھی ہے؛ دونوں ممالک کثیرالجہتی کے سخت حامی اور یکطرفہ اور بالادستی کے سخت مخالف ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …