جمعہ , 31 مارچ 2023

شیخ رشید احمد کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

اسلام آباد :سابق صدر پر سنگین الزامات کے کیس میں گرفتار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور کی تھی، عدالت عالیہ نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض شیخ رشید کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔جیل کے باہر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے شیخ رشید احمد کا استقبال کیا، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی گاڑی پر کارکنان نے گل پاشی بھی کی۔

یہ بھی دیکھیں

انتخابات کیس متنازع ہوچکا جس کے لیے ججز ہی نہیں مل رہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ انتخابات کیس …