جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ مشقیں الکاسح 4 کے اختتام پر ملٹری کالج آف انجینئرنگ رسالپور میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، دونوں ملکوں کے بری افواج کے جوانوں نے مشقیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد، دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑیوں سے نمٹنا بھی مشق میں شامل تھا، خودکش حملہ آور کے خلاف حکمت عملی بھی مشقوں کا حصہ تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کسی فرد کے ذریعے دھماکہ خیز مواد یا آلات سے نمٹنے کی بھی مشقیں کی گئیں، دونوں برادر ممالک کے مابین دوطرفہ فوجی تعاون کے سلسلے میں الکاسح سیریز کی چوتھی مشترکہ مشق تھی، انجینئر انچیف پاکستان آرمی نے بطور مہمان خصوصی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تقریب میں سعودی ڈائریکٹر جنرل انجینئرز میجر جنرل سعد مسفر القحطانی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا فوجی وفد بھی شریک ہوا۔دو ہفتے طویل مشق کا مقصد روٹ، علاقائی، انفرادی اور گاڑیوں کی جانچ پڑتال بارے مہارتوں کا تبادلہ تھا، مشق میں ایریا کلیئرنس آپریشنز کے شعبے میں بھی باہمی تجربات کا تبادلہ کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …